بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کینیڈا اور امریکا کے درمیان گورڈی ہاؤ برج ٹریفک کے لیے کھل گیا

2 مہینے پہلے
A A
The Gordie Howe Bridge between Canada and the United States has opened to traffic.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) کینیڈا اور امریکا کے درمیان ونڈسر-ڈیٹرائٹ راہداری پر قائم گورڈی ہاؤ انٹرنیشنل برج پیر سے باضابطہ طور پر تجارتی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ 25 سالہ منصوبہ بندی، 7 سالہ تعمیراتی کام اور کئی ماہ کی تاخیر کے بعد اب پہلی بار ٹرک اس پل سے گزرنا شروع ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت مزید تیز اور مؤثر ہونے کی امید ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئے پل سے ٹرک ڈرائیوروں کے انتظار کا وقت سالانہ تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار گھنٹے کم ہو جائے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ہر ماہ 20 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک کی بچت ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق ونڈسر-ڈیٹرائٹ راہداری سے گزرنے والی تجارتی ٹریفک کا تقریباً 44.5 فیصد حصہ اب گورڈی ہاؤ برج استعمال کرے گا۔ یہ پل امریکا کی انٹراسٹیٹ 75 شاہراہ کو براہِ راست اونٹاریو کی 400 سیریز ہائی ویز سے جوڑتا ہے، جس سے سفر مختصر اور ٹریفک جام میں نمایاں کمی آئے گی۔

ونڈسر-ڈیٹرائٹ راہداری سے روزانہ تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر مالیت کی تجارت ہوتی ہے، جبکہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہونے والی مجموعی زمینی تجارت کا تقریباً ایک تہائی حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی صنعت میں پرزے کئی مرتبہ سرحد عبور کرتے ہیں، اس لیے معمولی وقت کی بچت بھی مجموعی پیداوار اور لاگت پر بڑا اثر ڈالتی ہے۔

کاروباری رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئے پل سے سپلائی چین میں تاخیر کم ہوگی، ایندھن اور مزدوری کے اخراجات گھٹیں گے اور قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بھی کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدخشاں میں طالبان اور افغان فریڈم فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری

گورڈی ہاؤ برج کی تعمیر پر 6.4 ارب امریکی ڈالر لاگت آئی، جو مکمل طور پر کینیڈا نے برداشت کی، اگرچہ پل کی ملکیت کینیڈا اور امریکی ریاست مشی گن کے پاس مشترکہ طور پر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدے کے تحت ابتدائی 15 برس تک پل سے حاصل ہونے والی ٹول آمدنی پہلے اس کی دیکھ بھال اور آپریشنل اخراجات پر خرچ کی جائے گی، جبکہ باقی رقم کا نصف حصہ کینیڈا اور نصف امریکا کے زیرِ انتظام اقتصادی ترقیاتی فنڈ کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کو مکمل معاوضہ دیے بغیر پل نہ کھولا جائے، جس کے باعث افتتاح میں بھی تاخیر ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نئے مالیاتی انتظامات پر متفق ہو گئے، جس کے بعد پل کو 27 جولائی سے مسافروں اور تجارتی ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گورڈی ہاؤ برج نہ صرف شمالی امریکا کی مصروف ترین سرحدی گزرگاہ پر دباؤ کم کرے گا بلکہ کینیڈا اور امریکا کے تجارتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

موضوعات : #bridgeamericacanada
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل
تازہ ترین

کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
9 law officers resign in Khyber Pakhtunkhwa, serious allegations against the leadership of Insaf Lawyers Forum

خیبرپختونخوا میں 9 لاء افسر مستعفی، انصاف لائرز فورم کی قیادت پر سنگین الزامات

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔