ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

58 منٹس پہلے
A A
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے
Share on Facebookwhatsapp

کوہاٹ(پاک ترک نیوز ) کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے۔کوہاٹ پولیس مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری تھا، جبکہ حملے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے پر طالبان ترجمان کا دوہرا چہرہ بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کے ترجمان نے بین الاقوامی چینل پر دہشتگردی کی افغان سرپرستی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے دعوے کیے جنہیں پاکستانی حکام نے حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

کوہاٹ پولیس مسجد میں افغان خودکش بمبار کی شناخت کو اس بات کا ایک اور واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ ماہ غلام خان کے قریب افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پندرہ دہشتگرد مارے گئے تھے، جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں دراندازی روکنے کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا، انہیں گھیرے میں لیا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

گزشتہ رات بھی کرم کے بارڈر پر دہشتگردوں کی ایک تشکیل نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی، تاہم چاق و چوبند سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس اور عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بھی افغانستان میں مختلف دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں کا ذکر سامنے آچکا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت بیس سے زائد دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق القاعدہ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے لیے جنگجوؤں کو تربیت فراہم کیے جانے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

سلامتی کونسل کی صدر کرسٹینا مارکوس لاسن بھی افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرچکی ہیں اور افغان طالبان رجیم پر زور دیا گیا کہ دہشتگردوں کے تربیتی مراکز، منصوبہ بندی اور معاونت کا خاتمہ کیا جائے۔

چینی مندوب فو کونگ بھی افغانستان میں داعش، ای ٹی آئی ایم، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کا ذکر کرچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر متعدد بار واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشتگرد گروہوں کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ پاکستان کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے افغان سرزمین پر جنگجوؤں کی بھرتی، تربیت اور اسلحے کی فراہمی کے ذریعے دہشتگرد گروہوں کی مدد کیے جانے کے شواہد موجود ہیں۔

موضوعات : afghanistankohat blast
ShareSend

متعلقہ خبریں

Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Germany tightens crackdown on criminal Afghans, deports 23 more people
تازہ ترین

جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف جرمنی میں شکنجہ سخت، مزید 23 افراد ڈی پورٹ

27 اگست , 2026
A Solution to Pakistan-Afghanistan Tensions
تازہ ترین

پاک افغان تناؤ کا حل

26 اگست , 2026
Anti-Taliban armed groups intensify operations in Afghanistan
تازہ ترین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی

22 اگست , 2026
Afghanistan has once again become a safe haven for global terrorist organizations, says Asim Iftikhar.
تازہ ترین

افغانستان ایک بار پھر عالمی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، عاصم افتخار

17 اگست , 2026
طالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار
تازہ ترین

طالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار

15 اگست , 2026
اگلی خبر
پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔