واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر کے دستخط ڈالر میں شامل کیے جائیں گے،امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کر دیا ،محکمہ خزانہ کے مطابق امریکی کرنسی پر وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی ہوں گے،پہلے 100 ڈالر کے نوٹ جون میں شائع کیے جائیں گے،فیڈرل قانون کے تحت کسی بھی موجودہ صدر کو کرنسی پر طاہر نہیں کیا جا سکتا۔ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے حکومتی اقدام کو قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی












