تہران (پاک ترک نیوز )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا اور امریکا کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو بھی اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی پیش کردہ تجویز اب بھی برقرار ہے، جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت طے شدہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو ایران بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امریکی اہداف کے خلاف نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ بعض امریکی اہداف فوجی اڈوں سے باہر بھی موجود ہیں جو ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔












