تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت امریکا اور اسرائیل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی، جبکہ متحدہ عرب امارات، تیونس، عراق اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑی شامل، تین کی پہلی بار سلیکشن
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ان رابطوں کے دوران بیرونی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے ذریعے امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔گفتگو میں خطے کی صورتحال اور امریکا و اسرائیل کے مبینہ اشتعال انگیز اقدامات بھی زیر بحث آئے۔












