لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بادلوں کی دھواں دھار انٹری ہوئی ہے،لاہور میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
بارش سے لاہور کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ، بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات نے لاہور ،اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 سال بعد 2005ء کے زلزلے میں لاپتہ 4 سالہ بچے کی باقیات مل گئیں
کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے، بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہناہے آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔












