خاران (پاک ترک نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈرون مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے منسوب عناصر نے علاقے البٹ میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔ بروقت کارروائی کے باعث حملے کی کوشش ناکام ہوگئی اور واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمٰن مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، تلخیاں ختم کرنے کی کوشش کریں گے، رانا ثناء اللہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔












