جمعہ , 30 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

فضل الرحمٰن مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، تلخیاں ختم کرنے کی کوشش کریں گے، رانا ثناء اللہ

49 منٹس پہلے
A A
Fazl-ur-Rehman stood by us during difficult times; we will make efforts to resolve any bitterness, says Rana Sanaullah.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ سیاسی اختلافات اور حالیہ تلخ کلامی ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اس طرح کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن کی کوشش ہوگی کہ باہمی تلخ کلامی کو روکا جائے اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دور میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مسلم لیگ ن کی اچھی یادیں وابستہ ہیں اور ان کے ساتھ سیاسی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ریاست اور شہداء کے حوالے سے بعض سخت باتیں کی گئیں، جس کے جواب میں مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی ردعمل دیا گیا۔ تاہم اب بھی کوشش یہی ہوگی کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بیٹھ کر ان معاملات کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویئن بالاکرشنن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اٹھائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس کا مسودہ تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ جب یہ ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی تو اس پر بحث ہوگی۔

موضوعات : Fazl-ur-Rehmansays Rana Sanaullahstood difficult times
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Security forces' action in Kharan, drone attack attempt on check post foiled, five drones destroyed

خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، پانچ ڈرون تباہ

یہ بھی پڑھیں

Support for the establishment of new provinces and administrative units in Karachi as well

کراچی میں بھی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت

30 اکتوبر , 2026
India Three Muslim citizens sentenced to life imprisonment and fined in a cow slaughter case.

بھارت: گائے ذبح کرنے کے مقدمے میں تین مسلمان شہریوں کو عمر قید، جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی

30 اکتوبر , 2026
The people of Kashmir have rejected the propaganda of the troublemaking group.

کشمیر عوام نے فسادی جتھے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

30 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan and Sri Lanka to face off in the final tomorrow

سہ ملکی سیریز ، فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کل آمنے سامنے

30 اکتوبر , 2026
Security forces' action in Kharan, drone attack attempt on check post foiled, five drones destroyed

خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، پانچ ڈرون تباہ

30 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔