ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

6 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے آئندہ دو ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل تین سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے، مسلم ممالک اور دنیا بھر کی حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومت کی ہم آہنگی سے بنائی گئی جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان کی حلال گوشت کی برآمدی مارکیٹ بڑھانے کیلئے قائم کردہ کمیٹی پیداوار، کولڈ سٹوریج اور دیگر عوامل کو بہتر بنانے کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک میں حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق اور علاقائی پیداواری مقدار کی مسابقت میں بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، حلال گوشت کی پیداواری اور غذائی قدر میں اضافے کیلئے متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے منظم مراکز وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلم ممالک بلکہ حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا برآمدی حصہ بڑھانے کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے، ملک میں موجود ذبیح خانوں کی عالمی معیار کی سرٹیفکیشن اور دیگر ممالک سے دو طرفہ رجسٹریشن میں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک میں موجود ذبیح خانوں کو بیماری سے پاک اور ان میں عالمی معیار کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حلال گوشت کی برآمد کو بالخصوص علاقائی تناظر میں بڑھانے کیلئے اس شعبے کی لاگت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، حلال گوشت کی برآمد کو بڑھانے کیلئے بزنس ماڈل کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ بہترین لائحہ عمل سے مستفید ہوتے ہوئے مرتب کیا جائے۔
اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے بیماری سے پاک حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے خصوصی زونز اور مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں حلال گوشت کی کل پیداوار 6 ملین میٹرک ٹن ہے اور مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد خاطرخواہ مقدار برآمد کرنے کیلئے میسر ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ حلال گوشت کی پیداوار کو بڑھانے اور عالمی معیار کی پیکجنگ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

موضوعات : islamabadmeatprimemnistershahbazshairf
ShareSend

متعلقہ خبریں

Noor Muqaddam murder case Petition against convict Zahir Jafar's sentence dismissed
اہم ترین 2

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف درخواست خارج

4 جون , 2026
Prime Minister wants to increase PSDP by Rs. 200 billion
تازہ ترین

وزیراعظم پی ایس ڈی پی 200ارب روپے بڑھانے کے خواہش مند

2 جون , 2026
Khalid Maqbool Siddiqui appointed member of the Cabinet's Economic Coordination Committee
تازہ ترین

خالد مقبول صدیقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر

21 مئی , 2026
Verdict reserved in TikToker Sana Yousaf murder case
تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

19 مئی , 2026
Chinese business delegation meets Prime Minister
تازہ ترین

وزیراعظم سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات

15 مئی , 2026
Toshakhana's records from January 1 to March 31, 2026, made public
تازہ ترین

توشہ خانہ کا یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک کا ریکارڈ پبلک

14 مئی , 2026
اگلی خبر
خیبرپختونخوا، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔