اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام دو سو ارب روپے مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں ،،پی ایس ڈی پی کیلئے ایف بی آر نے مزید دو سو ارب روپے اضافی ریونیو جمع کرنے سے انکار کر دیا ، وزیراعظم کیجانب سے پی ایس ڈی پی بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ کو بجٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایات کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی ایس ڈی پی حجم بڑھانے کیلئے مزید ریونیو ہدف بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
آئندہ بجٹ میں وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن کیلئے 355 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کیے گئے۔ این ایچ اے کو 264 ارب روپے، پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 91 ارب روپے دیئے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال آبی وسائل ڈویژن کو آئندہ مالی سال 179 ارب روپے دیے جائیں گے،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 86 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ،ڈیفنس ڈویژن کیلئے 11 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 41 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ،ریلوے ڈویژن کیلئے 28 ارب روپے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 25 ارب روپے مختص ہوں گے ،وزارت داخلہ کو 16 ارب روپے، وزارت اطلاعات کو 4 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے۔












