اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا امید ہے خالد مقبول صدیقی ای سی سی میں بطور رکن فعال کردار ادا کریں گے۔ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔












