اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست خارج کر دی ۔
فیصلے کے بعد مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعتہوئی، مجر ظاہر جعفر ذاکر کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے تسلیم کرتا ہوں مقتولہ نور مقدم کیساتھ ظلم ہوا،میں مقتولہ کے خاندان کے سامنے معذرت خواہ ہوں، میرے دلائل کا مرکز وقوعہ کے وقت مجرم کی دماغی حالت ہے،تسلیم کرتا ہوں میرا موکل وقوعے کے وقت موجود تھا، یہ نہیں کہوں گا میرے موکل نے قتل نہیں کیا۔ وقوعے، ٹرائل کے وقت میرے موکل کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی،جسٹس صلاح الدین پہنور نے استفسار کیا مجرم کب اس بیماری کا شکار ہوا، کس ڈاکٹر نے علاج کیا؟ خواجہ حارث نے لندن کے ہارلے اسٹیٹ کلینک کا خط عدالت میں پیش کر دیا












