بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ

1 دن پہلے
A A
نکاح عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، حق مہر بیوی کا مالی حق ہے ،،سپریم کورٹ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) سپریم کورٹ نے حق مہر اور نکاح نامے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔عدالت ٹ نے قرار دیا ہے کہ بطور حق مہر طے کی گئی جائیداد بیوی کے نام منتقل نہ ہو سکے تو شوہر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا۔

عدالت کے مطابق طے شدہ جائیداد کی قیمت بیوی کو ادا کرنا ہوگی، جبکہ نکاح نامے میں جائیداد کی قیمت درج نہ ہونے کی صورت میں عدالت مارکیٹ ویلیو کا تعین کرسکتی ہے۔

چار رکنی بینچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ نکاح محض عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے۔ حق مہر بیوی کی قیمت یا شادی کا تجارتی معاوضہ نہیں بلکہ بیوی کا لازمی، خصوصی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔

عدالت نے کہا کہ نکاح ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے جبکہ نکاح نامہ اس کا سرکاری ریکارڈ اور شادی کے معاہدے کا بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔ نکاح نامے میں درج اندراجات کے درست ہونے کا قانونی مفروضہ موجود ہوگا، تاہم مضبوط شواہد کی بنیاد پر اسے رد کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے میں مبہم یا متضاد اندراجات کی صورت میں عدالت دیگر قابلِ قبول شواہد کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔

فیصلے میں نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو باہم مربوط انداز میں پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالم 13 میں حق مہر نقد یا جائیداد کی صورت میں درج کیا جاسکتا ہے، کالم 14 معجل اور مؤجل مہر، کالم 15 ادا شدہ مہر جبکہ کالم 16 حق مہر کے عوض دی گئی جائیداد کی تفصیل سے متعلق ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔ اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ فریقین کی نیت کا تعین بنیادی طور پر نکاح نامے سے کیا جانا چاہیے اور بعد کے زبانی دعوؤں کو نکاح نامے پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کے مطابق نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے اور اس کے ہر کالم کا الگ مقصد ہے۔ نکاح رجسٹرار تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کریں، جائیداد بطور مہر ہو تو اس کی مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے۔

اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی جائیں اور کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ انفرادی مقدمات متعلقہ حقائق اور میرٹ کی بنیاد پر الگ بینچز کے سامنے سنے جائیں گے۔

موضوعات : casemarraiagesupremecourt
ShareSend

متعلقہ خبریں

تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
اہم ترین 3

تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

19 ستمبر , 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پاکستان

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

17 ستمبر , 2026
Supreme Court orders transfer of PTI founder's hospital transfer case to Federal Constitutional Court
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم

15 ستمبر , 2026
Mir Raza murder case Judicial commission's first hearing; father expresses reservations regarding police investigation.
تازہ ترین

میر رضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی پہلی سماعت، والد کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار

28 اگست , 2026
گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار
پاکستان

گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار

27 اگست , 2026
اگلی خبر
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

یہ بھی پڑھیں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026
Donald Trump's historic address at the United Nations

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند

23 ستمبر , 2026
حکومت کا تمام ڈسکوز کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا اعلان

حکومت کا تمام ڈسکوز کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا اعلان

23 ستمبر , 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔