گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے سی سی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں مبینہ بے ضابطگیاں، بجٹ آڈٹ کرانے کا فیصلہ
فائرنگ کے دوران دلہن کے قتل کا مرکزی ملزم سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارا گیا، جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔










