بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس وقت سے پہلے بند، محسن نقوی اچانک پہنچ گئے، پورا عملہ ہٹانے کا حکم

2 مہینے پہلے
A A
گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس وقت سے پہلے بند، محسن نقوی اچانک پہنچ گئے، پورا عملہ ہٹانے کا حکم
Share on Facebookwhatsapp

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا تو دفتر مقررہ وقت سے قبل ہی بند ملا، جس پر وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سہ پہر 4 بجے ہی پاسپورٹ آفس میں صفائیاں شروع کردی گئی تھیں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا، جبکہ شہریوں کو اندر داخل ہونے کے بجائے باہر سے ہی واپس بھجوایا جا رہا تھا۔

محسن نقوی نے دفتر کی صورتحال کا جائزہ لیا تو وہاں موجود واحد اسٹاف بھی وزیر داخلہ کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکا۔

وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ اگر دفتر کے بند ہونے کا مقررہ وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے ہی دفتر کو تالے کیوں لگا دیے گئے؟

محسن نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور عملہ بھی موجود نہیں، یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ کیا عوام کی سہولت کے لیے قائم دفاتر ایسے چلتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہری دفتر سے باہر آ رہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، شہری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

محسن نقوی نے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات پر مامور سٹاف کی جانب سے سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات : ACTIONgujranwalamohsannaqviPassport Office
ShareSend

متعلقہ خبریں

سائبر کرائم کرنے والے کو قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی
پاکستان

سائبر کرائم کرنے والے کو قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی

27 ستمبر , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے
اہم ترین 2

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

21 ستمبر , 2026
Fazlur Rehman summoned in Gujranwala court, case also filed in Kasur
اہم ترین 2

فضل الرحمان گوجرانوالہ کی عدالت میں طلب ،قصور میں بھی مقدمہ

15 جولائی , 2026
آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار
اہم ترین 2

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
محسن نقوی کا دورہ تہران ،ایرانی ہم منصب سے ملاقات
اہم ترین

محسن نقوی کا دورہ تہران ،ایرانی ہم منصب سے ملاقات

16 مئی , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

11 مئی , 2026
اگلی خبر
کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کویت کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

14 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

14 اکتوبر , 2026
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کی مخالفت

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کی مخالفت

14 اکتوبر , 2026
The Judicial Commission has prepared the inquiry report on the Mir Raza case.

میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ جوڈیشل کمیشن نے مکمل کرلی،رپورٹ کل صبح10 بجے سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی

14 اکتوبر , 2026
Joe Root tops Test rankings; Mohammad Abbas and Rachin Ravindra make gains.

ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ سرفہرست ، محمد عباس اور راچن رویندرا کی ترقی

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔