کراچی (پاک ترک نیوز)سندھ کے بلدیاتی اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں، بجٹ میں بے ضابطگیوں اور اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر حکومت سندھ نے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کی تمام میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کی جانچ پڑتال اور بجٹ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ناصر حسین شاہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یونین کونسل کی سطح سے لے کر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل تک مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، فیسکو کے ڈی جی ایڈمن فرخ آفتاب زیر حراست
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ان شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کمیٹی بلدیاتی اداروں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لے گی تاکہ خلاف قانون اقدامات کی نشاندہی اور شکایات کے تدارک کے لیے ضروری کارروائی کی جا سکے۔






