ابوظہبی (پاک ترک نیوز)دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو رواں سال ابوظہبی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ولید الخریجی نے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مطر الظاہری سے ملاقات کے دوران دعوت نامہ وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی انوویشن انڈیکس میں 4 درجے ترقی کرگیا
اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی مشترکہ میزبانی میں 8 سے 10 دسمبر تک ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں پانی سے متعلق عالمی مسائل اور آبی وسائل کے انتظام پر توجہ دی جائے گی۔









