لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کی گئی
پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کر لیے،تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر سے کھانے کے نمونے بھی اکٹھے کیے گئے۔
جاں بحق بچوں کا والد پولیس حراست میں ہے ۔ تاحال جاں بحق بچوں اور انکی والدہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خستہ حال درختوں کی جانچ کیلئے تکنیکی کمیٹی تشکیل
تینوں بچے گھر میں مردہ پائے گئے تھے ، والدہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج دم توڑ گئی،مرنے والے بچوں کی عمریں نو ،گیارہ اور سولہ سال تھیں ۔












