لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر پی ایچ اے لاہور نے کمزور اور خستہ حال درختوں کی جانچ کیلئے تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب یونیورسٹی، ای پی اے اور پی ایچ اے افسران پر مشتمل ماہر کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی شہر بھر میں خشک اور خستہ حال درختوں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔خطرناک درختوں کی محفوظ تلفی اور ان کی جگہ نئی شجرکاری کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور والے سب سے زیادہ موٹر،پراپرٹی ،ایکسائز ٹیکس ادا کرینگے
پی ایچ اے لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کا عزم کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا
ایم ڈی راجہ منصور احمد کے مطابق پی ایچ اے لاہور شہر کو مزید سرسبز اور محفوظ بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ متحرک ہے ۔کمزور درختوں کی سائنسی جانچ، بروقت انتظام اور متبادل شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔












