ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرمی میں ایئر کولر حبس کیوں کرتا ہے؟

3 مہینے پہلے
A A
Why does the air cooler hum in the heat
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) شدید گرمی میں ایئر کولر تو چل رہا ہوتا ہے، مگر کئی گھروں میں ٹھنڈک کے بجائے حبس اور گھٹن بڑھنے لگتی ہے۔لوگ شکایت کرتے ہیں کہ کولر کی ہوا نمی تو پیدا کرتی ہے مگر سکون نہیں دیتی آخر ایئر کولر حبس کیوں کرتا ہے؟ اور اس مسئلے سے بچنے کا آسان حل کیا ہے؟


ماہرین کے مطابق ایئر کولر دراصل پانی کی نمی کے ذریعے ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے۔۔ جب کولر مسلسل بند کمرے میں چلتا رہے اور تازہ ہوا کی آمدورفت نہ ہو تو کمرے میں نمی بڑھ جاتی ہے، جس سے حبس اور گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے۔
خاص طور پر مون سون یا زیادہ نمی والے موسم میں کولر کی کارکردگی مزید متاثر ہوتی ہے کیونکہ فضا میں پہلے ہی نمی زیادہ موجود ہوتی ہے۔
کئی لوگ کولر چلاتے وقت تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیتے ہیں تاکہ ٹھنڈک باہر نہ جائے، لیکن یہی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے، بند کمرے میں نمی جمع ہوتی رہتی ہے اور ہوا بھاری محسوس ہونے لگتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ کولر ہمیشہ ایسے کمرے میں چلانا چاہیے جہاں مناسب وینٹی لیشن موجود ہو تاکہ نمی والی ہوا باہر نکلتی رہے اور تازہ ہوا اندر آتی رہے۔


ایئر کولر کے حبس کی ایک بڑی وجہ کولر کی صفائی نہ ہونا بھی ہے، اگر کولر کے پیڈز گندے ہوں، پانی بدبودار ہو یا موٹر کمزور ہو جائے تو کولر ٹھنڈی ہوا کے بجائے بوجھل اور مرطوب ہوا پھینکنے لگتا ہے۔اسی طرح اگر کولر براہِ راست سورج کی تپش میں رکھا ہو تو اس کی کولنگ بھی متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین نے کولر سے بہتر ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے چند آسان احتیاطی تدابیر بھی بتائی ہیں۔۔۔کمرے کی ایک کھڑکی یا روشن دان ضرور کھلا رکھیں ،کولر کے پیڈز باقاعدگی سے صاف کریں ۔،روزانہ پانی تبدیل کریں ۔کولر کو سایہ دار جگہ پر رکھیں ۔نمی زیادہ ہونے پر کولر کے ساتھ پنکھا بھی استعمال کریں ماہرین کے مطابق درست استعمال سے ایئر کولر نہ صرف بہتر ٹھنڈک دیتا ہے بلکہ بجلی کی بچت بھی ممکن ہوتی ہے۔
گرمی کے موسم میں ایئر کولر ریلیف ضرور دیتا ہے، لیکن اگر استعمال درست نہ ہو تو یہی کولر حبس اور گھٹن کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔۔۔ ماہرین کہتے ہیں کہ تھوڑی سی احتیاط اور مناسب وینٹی لیشن سے کولر کی ٹھنڈک کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات : #aircoolerairsummar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Severe heat wave forecast from today to May 31
تازہ ترین

آج سے31 مئی کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی

25 مئی , 2026
Heatstroke, heatstroke and dehydration dangerous summer hazards
تازہ ترین

لو، ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن۔گرمیوں کے خطرناک وار

4 مئی , 2026
World’s Largest Air Forces in 202
تازہ ترین

فضاؤں کا بادشاہ کون؟

10 اپریل , 2026
جاپان اور جنوبی کوریا میں ریکارڈ گرمی ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
تازہ ترین

جاپان اور جنوبی کوریا میں ریکارڈ گرمی ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

1 ستمبر , 2025
اگلی خبر
Is frequent bathing in the heat beneficial or harmful Important warning from skin experts

گرمی میں بار بار نہانا فائدہ یا نقصان؟ ماہرینِ جلد کی اہم وارننگ

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔