جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہر پاکستانی شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟ تشویشناک تفصیلات جاری

8 مہینے پہلے
A A
ہر پاکستانی شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟ تشویشناک تفصیلات جاری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)پاکستان میں بڑھتا ہوا عوامی قرضہ ایک سنگین مالی بحران کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سالانہ مالی پالیسی رپورٹ کے مطابق ملک کے ہر شہری پر قرضے کا بوجھ تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے، جو ایک سال کے دوران نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں فی کس قرضہ تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار روپے تھا، جو مالی سال 2024-25 کے اختتام پر بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہوچکا ہے۔
یوں صرف ایک سال میں ہر شہری کے حصے میں آنے والا قرضہ لگ بھگ 39 ہزار روپے بڑھ گیا، جس کا تخمینہ 24 کروڑ سے زائد آبادی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق جون 2024 سے جون 2025 کے درمیان مجموعی عوامی قرضہ 71 کھرب روپے سے بڑھ کر 80 کھرب روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجوہات میں بھاری سودی ادائیگیاں اور زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔مالی پالیسی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران عوامی قرضے کا دباؤ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا رہا۔ فِسکل ریسپانسبلٹی اینڈ ڈیٹ لمٹیشن ایکٹ کے تحت حکومت پر لازم ہے کہ وہ مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائے، تاہم رپورٹ کے مطابق وفاقی مالی خسارہ جی ڈی پی کے 6.2 فیصد تک جا پہنچا، جو قانونی حد 3.5 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے مقررہ قانونی حد سے تقریباً 3 کھرب روپے زیادہ خسارہ کیا، جبکہ مجموعی عوامی قرضہ جی ڈی پی کے تناسب سے 70 فیصد سے تجاوز کرگیا۔
اسی عرصے میں کفایت شعاری کے سرکاری دعووں کے برعکس نئے سرکاری محکمے قائم کیے گئے، وفاقی کابینہ میں توسیع ہوئی اور سرکاری اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے وفاقی اخراجات کا تخمینہ 18.9 کھرب روپے لگایا گیا تھا، جن میں زیادہ تر حصہ موجودہ اخراجات پر مشتمل تھا۔
اس دوران حکومت نے جی ڈی پی کے تناسب سے اضافی اخراجات بھی کیے۔ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل نہ ہوسکا اور آمدن مقررہ اندازوں سے کم رہی، تاہم نان ٹیکس آمدنی توقعات سے بہتر رہی۔
دوسری جانب ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز میں کمی ہوئی، جبکہ دفاعی اخراجات اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بجٹ سے کہیں زیادہ رہیں۔ماہرین کے مطابق اگر قرضوں میں اضافے اور اخراجات پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں معیشت پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست عام شہری کی زندگی پر پڑیں گے۔

موضوعات : debtpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ
تازہ ترین

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
کولمبیا میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، سیاست دان سمیت تمام مسافر ہلاک

کولمبیا میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، سیاست دان سمیت تمام مسافر ہلاک

یہ بھی پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026
موبائل اور انٹرنیٹ سروس خراب، قائمہ کمیٹی کا ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایپل کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز

موبائل اور انٹرنیٹ سروس خراب، قائمہ کمیٹی کا ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایپل کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔