کراچی (پاک ترک نیوز ) پاکستان کے لیے آنے والا کنٹینر جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ، ایم وی سیلن، کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو ا،حالیہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے بعد پاکستان کے لیے آنے والے کنٹینر جہاز کی یہ پہلی آمد ہے۔جبل علی سے آنے والے اس جہاز کی آمد کنٹینرائزڈ تجارت کی بحالی کا اشارہ ہے اور بحری ترسیلی نظام پر اعتماد کو مزید مستحکم کرتی ہے۔یہ پیش رفت بندرگاہ، شپنگ اور لاجسٹکس سے وابستہ اداروں کے مؤثر باہمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے












