منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

کولمبیا میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، سیاست دان سمیت تمام مسافر ہلاک

3 مہینے پہلے
A A
کولمبیا میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ، سیاست دان سمیت تمام مسافر ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

بوگوٹا:(پاک ترک نیوز)کولمبیا کے شمالی حصے میں ایک مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد جانبر نہ ہو سکے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے، جن میں مسافر اور عملے کے ارکان شامل تھے۔ملکی ایئرلائن ساتینا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ 1900 تھا۔
ایئرلائن کے مطابق طیارہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا، جہاں بعد ازاں اس کا ملبہ تلاش کر لیا گیا، تاہم حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
ایئرلائن حکام کے مطابق پرواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے وقت اوکانا شہر میں لینڈ کرنے والی تھی، جو وینزویلا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔حادثے کا شکار پرواز نے کوکوتا شہر سے اڑان بھری تھی اور اس میں 13 مسافر جبکہ دو عملے کے افراد سوار تھے۔
مسافروں کی فہرست کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کولمبیا کے موجودہ رکنِ پارلیمنٹ دیوجینس کوئنٹیرو امایا اور آئندہ کانگریسی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کارلوس سالسیڈو بھی شامل ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک خصوصی ہاٹ لائن بھی قائم کی گئی ہے تاکہ انہیں بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔صوبہ نورتے دے سانتاندیر کے گورنر کے مطابق ابتدائی طور پر متعدد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
کولمبیا کی مسلح افواج بھی سرچ آپریشن میں شامل ہیں، کیونکہ حادثے کا مقام سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس تصور کیا جاتا ہے۔صدر گوستاوو پیٹرو نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ دیوجینس کوئنٹیرو امایا کی وفات کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کی گئی، جہاں انہیں عوامی خدمت اور تنازعات سے متاثرہ افراد کی آواز کے طور پر یاد کیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاکہ طیارے کے رابطہ منقطع ہونے اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

موضوعات : ColombiaPlane crash
ShareSend

متعلقہ خبریں

انڈین ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پاوار طیارہ حادثے میں ہلاک
اہم ترین 3

انڈین ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پاوار طیارہ حادثے میں ہلاک

28 جنوری , 2026
کیا کولمبیا، کیوبا اور میکسیکو،، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
تازہ ترین

کیا کولمبیا، کیوبا اور میکسیکو،، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

8 جنوری , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں
اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں

5 جنوری , 2026
اگلی خبر
لاہور میں ہولناک سانحہ: داتا دربار کے قریب ماں سیوریج میں گر کر جاں بحق، 10 ماہ کی بچی تاحال لاپتا

لاہور میں ہولناک سانحہ: داتا دربار کے قریب ماں سیوریج میں گر کر جاں بحق، 10 ماہ کی بچی تاحال لاپتا

یہ بھی پڑھیں

Allama Iqbal was a benefactor of Muslims and a great intellectual leader, says Prime Minister

علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن ،عظیم فکری رہنما تھے ،وزیراعظم

21 اپریل , 2026
Pakistan receives another $1 billion in funds from Saudi Arabia

سعودی عرب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز مل گئے

21 اپریل , 2026
Departure of Hajj pilgrims from Pakistan continues

پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

21 اپریل , 2026
Efforts to bring America and Iran to the table intensify

امریکا ،ایران کو ایک میز پر بٹھانے کی کوششیں تیز

21 اپریل , 2026
ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔