اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے ایران ، امریکا جنگ بندی پر پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی ،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔
ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالطی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے بات چیت کی ، سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔












