جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف جنگ میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری

12 مہینے پہلے
A A
امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف جنگ میں کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کی جنگ میںکامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جس میںحالیہ دنوں میںجاپان کے ساتھ بڑے معاہدے کے بعد اب یورپی یونین کے ساتھ بھی معاہدے کا طے پانا شامل ہیں۔
دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکہ اور یورپی یونین کے مابین کٹھن مزاکرات کے بعد بالآخرٹیرف کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔جس کے تحت یورپی اشیا پر اسکی شرح 15فیصد ہوگی ۔اور یورپی یونین امریکہ میں 600ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرےگی۔
اتوار کو سکاٹ لینڈ میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق زیادہ تر یورپی اشیا پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا جو کہ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کا تقریباً نصف ہے۔امریکہ اور یورپی یونین اہم اتحادی ہیں جو عالمی تجارت میں تقریباً ایک تہائی حصہ رکھتے ہیں۔معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے سکاٹ لینڈ میں صدر ٹرمپ کے لگژری گالف کورس میں کیا۔
اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ جبکہ اس سےپہلے امریکہ اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان مہینوں تک بات چیت ہوتی رہی۔
بعدازاں صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور امریکہ سے توانائی اور فوجی ساز و سامان کی خریداری میں ڈرامائی اضافے کی منصوبہ بندی کو بھی سراہا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پچھلے ہفتے جاپان کے ساتھ 550 ارب ڈالر کے معاہدے سے بھی زیادہ ہے اور اس سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=BvTMgt58YoY&t=1s
اس موقع پر ارسلا وان ڈیر لیئن نے صدر ٹرمپ کو ایک ’سخت مذاکرات کار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 15 فیصد کا ٹیرف تمام اشیا پر لاگو ہو گا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم جو کچھ حاصل کر سکتے تھے اس کی مناسبت سے یہ بہترین ڈیل ہے۔چنانچہ ہم نے آج دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان بڑی ڈیل کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپریل میں دنیا کے بیشتر ممالک پر مختلف شرح سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے اثرات تجارتی منڈیوں پر پڑتے دکھائی دیے اور ماہرین نے اس کو ’تجارتی جنگ’ کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جہاں عالمی معیشت متاثر ہو گی وہیں امریکہ بھی کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ مصر رہے کہ امریکہ کی معیشت کو درست کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔بعد ازاں صدر ٹرمپ نے مذکورہ ٹیرف کو تین ماہ کے لیے موخر کر دیا تھا جس کی مدت یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے۔اور اب ٹرمپ انتظامیہنے مختلف ممالک کو ’انتباہی‘ خطوط لکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ کیونکہ ڈیڈلائن ختم ہونے میں چند ہی روز باقی ہیں۔
ادھر فرانسیسی حکومت کے سخت مؤقف سمیت یورپی حکومتوں اور کمپنیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے ٹیرف معاہدے پراطمینان اور تشویش دونوں کے ساتھ ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس بات کو تسلیم کیا گیا ہےکہ اسے ایک غیر متوازن معاہدے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ مگر ساتھ ہی اسکے نتیجے میں ایک گہری تجارتی جنگ سے گریز کو سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات : #tariffamericadonaldtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran is begging us for a deal Marco Rubio.
تازہ ترین

ایران معاہدے کے لیے ہم سے بھیک مانگ رہا ہے،مارکو روبیو

23 جولائی , 2026
What did the war with Iran cost the United States
تازہ ترین

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 جولائی , 2026
Trump approves civil nuclear deal with Saudi Arabia
تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی

22 جولائی , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
تازہ ترین

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 جولائی , 2026
US and Iran attack each other
اہم ترین

امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

22 جولائی , 2026
Trump announces 50% tariff on Canada.
تازہ ترین

ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

21 جولائی , 2026
اگلی خبر
غزہ میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہوں۔نیتن یاہو سے گفتگو کی ہے۔ ٹرمپ

غزہ میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہوں۔نیتن یاہو سے گفتگو کی ہے۔ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے ہاتھوں اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح

وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے ہاتھوں اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح

24 جولائی , 2026
کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

24 جولائی , 2026
تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا،ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو

تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا،ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو

24 جولائی , 2026
وفاقی حکومت کا گندم درآمد کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت کا گندم درآمد کرنے کافیصلہ

24 جولائی , 2026
جوروٹ کوپھر انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان

جوروٹ کوپھر انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English