جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی طاقت میں بڑا اضافہ، 2 بڑے مغربی دفاعی معاہدوں پر پیش رفت

3 مہینے پہلے
A A
Turkey's defense strength increases significantly, progress made on 2 major Western defense agreements
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اپنی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ہی وقت میں دو بڑے مغربی دفاعی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت شروع کر دی ۔ ایک جانب امریکا سے جدید ایف-16 بلاک 70 وائپر جنگی طیاروں کی خریداری کا عمل جاری ہے، جبکہ دوسری جانب اٹلی کے تعاون سے SAMP/T طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی نظام کی خریداری اور مشترکہ تیاری پر مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ دونوں منصوبے ایسے وقت میں آگے بڑھ رہے ہیں جب 7 اور 8 جولائی کو انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے، جہاں دفاعی صنعت میں تعاون اہم موضوع ہوگا۔

ترک حکومت امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 40 نئے ایف-16 بلاک 70 وائپر جنگی طیارے خرید رہی ہے، جبکہ ترک فضائیہ کے زیر استعمال 79 ایف-16 طیاروں کو بھی جدید معیار پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جدید تیمور کروز میزائل دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

ترک حکام کے مطابق خریداری کی ابتدائی منظوری اور ادائیگی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، تاہم حتمی پیداواری معاہدہ ابھی تک طے نہیں پایا۔ دونوں ممالک کے درمیان قیمت، طیاروں کی حتمی تکنیکی خصوصیات اور ایک اہم شرط پر مذاکرات جاری ہیں۔

انقرہ چاہتا ہے کہ اسے ایف-16 کے مشن کمپیوٹر کا سورس کوڈ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مقامی ÖZGÜR اپ گریڈ پروگرام کے تحت تیار کردہ سسٹمز اور ہتھیار ان طیاروں میں خود نصب کر سکے۔اطلاعات کے مطابق نئے طیاروں کی پہلی کھیپ 2027 سے قبل ملنے کا امکان نہیں۔

ترکیہ کو 2019 میں روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر امریکا نے F-35 پروگرام سے خارج کر دیا تھا اور اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں۔

اسی وجہ سے ایف-16 بلاک 70 معاہدہ ترک فضائیہ کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے تاکہ مقامی طور پر تیار ہونے والا پانچویں نسل کا کان جنگی طیارہ مکمل طور پر تیار ہونے تک فضائی طاقت برقرار رکھی جا سکے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ اس کے ساتھ ساتھ یورو فائٹر ٹائفون کی خریداری پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔

ترکیہ نے اٹلی کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی نظام کی خریداری اور مشترکہ تیاری کے لیے مذاکرات کا نیا دور شروع کیا ہے۔یہ نظام یورپی دفاعی اتحاد تیار کرتا ہے۔ترکیہ اور یوروسام کے درمیان اس منصوبے پر ابتدائی فزیبلٹی معاہدہ 2018 میں ہوا تھا، تاہم فرانس کی جانب سے کئی برس تک اس منصوبے میں رکاوٹیں موجود رہیں۔ اب اٹلی مشترکہ پیداوار کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

منصوبے کے تحت ترک کمپنیاں ریڈار، فائر کنٹرول سسٹم اور میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کی تیاری اور انضمام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل نیٹو کے دفاعی نظام نے تباہ کیے، جس سے ترکیہ کے طویل فاصلے کے فضائی دفاع میں موجود خامیاں واضح ہو گئیں۔

موضوعات : #turkeyankaraDEFENCE
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Khawaja Asif makes a categorical declaration The Makkah Defense Pact will be activated if Saudi Arabia is attacked.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

9 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
Defense and Martyrs' Day, prayer ceremonies at the shrines of martyrs who received the Nishan-e-Haider
تازہ ترین

یومِ دفاع و شہداء، نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزارات پر دعائیہ تقریبات

6 ستمبر , 2026
Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Tax collection, working hours of designated banks extended

ٹیکس کی وصولی ،نامزد بینکوں کے اوقات کار بڑھا دیئےگئے

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔