اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے پاک فوج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔۔ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے۔ دنیا پاکستان کو ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ڈیڑھ ماہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے ، نیا کی طرح ہماری معیشت متاثر ہوئی ،ہم نے ہر صورت چیلنجز کو عبور کرنا ہے ، شہداء کے خون سے دھرتی کی آبیاری ہو رہی ہے ،حکومت دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، میرٹ کی بالا دستی ہماری ترجیح ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی ،معاشی صورتحال، مجوزہ آئینی ترمیم پرمشاورت کی گئی ،شرکاء کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔












