تہران ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا معاہدے کے تحت ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، ہرمز کھلے گی۔ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا۔۔ ڈیل کی صورت میں ملاقات ممکن ہے۔ ہم نے ایرانی قیادت، نیوی اور فضائیہ کو ختم کر دیا ۔ ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا حزب اللہ سے گفتگو کی ہے، امن قائم ہونا لبنان کیلئے اچھا ہو گا۔ یوکرین تنازع کے حل کیلئے مصالحت ضروری ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن ملاقات کریں تو بہت اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل جلد متوقع ہے۔












