منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شفافیت میں اضافہ ہو ا ہے اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان

10 مہینے پہلے
A A
شفافیت میں اضافہ ہو ا ہے اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے رپورٹ جاری کردی جس میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی کی نوید سنائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے NCPS 2025 جاری کردی گئی ہے جس میں ملک میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ظاہر کی گئی ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ میں کہا کہا گیا ہے کہ شفافیت میں اضافہ ہو ا ہے اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہے کہ NCPS پاکستان میں بدعنوانی کے "تاثر” کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔60 فیصد پاکستانیوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے اور ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور استحکام سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔43 فیصد نے قوتِ خرید میں بہتری جبکہ 57 فیصد نے قوتِ خرید میں کمی کی رپورٹ دی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق 51 فیصد شرکا چاہتے ہیں کہ ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے این جی اوز، ہسپتال، لیبارٹریاں، تعلیمی ادارے اور دیگر فلاحی ادارے عوام سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔53 فیصد شرکا کے مطابق ٹیکس چھوٹ یافتہ فلاحی اداروں کو اپنے ڈونرز کے نام اور عطیات کی تفصیل عوام کے سامنے ظاہر کرنا چاہیے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران کیا گیا۔2023 میں 1600 کے مقابلے میں 2025 میں ملک بھر سے 4000 افراد نے سروے میں حصہ لیا۔شرکا میں 55 فیصد مرد، 43 فیصد خواتین اور 2 فیصد خواجہ سرا شامل تھے۔
59 فیصد شرکا کا تعلق شہری علاقوں جبکہ 41 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔ یاد رہے، یہ سروے بدعنوانی کی اصل شرح نہیں ناپتا بلکہ بدعنوانی کے بارے میں عوامی تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق بدعنوانی کے تاثر میں پولیس سرفہرست ، جبکہ ٹینڈر اور پروکیورمنٹ دوسرے، عدلیہ تیسرے، بجلی و توانائی چوتھے اور صحت کا شعبہ پانچویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ جاتی سطح پر پولیس کے بارے میں عوامی رائے میں 6 فیصد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔یہ بہتری قابلِ ذکر ہے، کیونکہ اس بار 4000 افراد نے سروے میں حصہ لیا۔یہ بہتری ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت پولیس کے رویے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی عکاس ہے۔اس کے علاوہ تعلیم، زمین و جائیداد، لوکل گورنمنٹ اور ٹیکسیشن سے متعلق عوامی تاثر میں بھی بہتری آئی ہے۔
عوامی تاثر کے مطابق بد عنوانی کی بڑی وجوہات میں شفافیت کی کمی، معلومات تک محدود رسائی اور کرپشن کیسز کے فیصلوں میں تاخیر شامل ہیں۔ 59 فیصد شرکا کے مطابق صوبائی حکومتیں زیادہ بد عنوان سمجھتی جاتی ہیں۔
عوام کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے اہم اقدامات میں احتساب مضبوط بنانا، صوابدیدی اختیارات محدود کرنا، حقِ معلومات کے قوانین کو مضبوط کرنا اور عوامی خدمات کو ڈیجیٹل بنانا شامل ہیں۔ 83 فیصد شرکا سیاسی جماعتوں کو بزنس فنڈنگ پر مکمل پابندی یا سخت ضابطہ کاری چاہتے ہیں۔
42 فیصد شرکا پاکستان میں مذید موئثر whistleblower تحفظ قوانین کے حامی ہیں۔ 70 فیصد شرکا کسی بھی سرکاری کرپشن رپورٹنگ نظام سے ناواقف ہیں۔

موضوعات : lahoretransperanceyinternational
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore High Court reserves verdict on petition against Aleema Khan's detention.
اہم ترین 2

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

22 ستمبر , 2026
A battle even for six feet of land: the alarming crisis facing the city of the silent.
تازہ ترین

6فٹ زمین کے لیے بھی جنگ، شہر خاموشاں کا خوفناک بحران

21 ستمبر , 2026
Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

19 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026
Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.
تازہ ترین

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاکستانی شائقین کی گوگل سرچ کے دوران کرکٹ میں دلچسپی بدستور پہلے نمبر پر

پاکستانی شائقین کی گوگل سرچ کے دوران کرکٹ میں دلچسپی بدستور پہلے نمبر پر

یہ بھی پڑھیں

Verdict reserved in the case against Aleema Khan regarding the November 26 protest; it will be announced tomorrow.

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ محفوظ ،کل سنایا جائے گا

22 ستمبر , 2026
869 kg of explosives were used in the Kohat Old Police Lines blast, it was revealed.

کوہاٹ پرانا پولیس لائنز دھماکے میں 869 کلو بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف

22 ستمبر , 2026
Increase in foreign direct investment in Pakistan

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

22 ستمبر , 2026
US President's ultimatum to Iran

امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم

22 ستمبر , 2026
Lahore High Court reserves verdict on petition against Aleema Khan's detention.

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔