لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے باٹا پور میں ’’سلوشن ہب‘‘ اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’’ٹاسک ٹیکر‘‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔چھاپوں کے دوران 13 لیپ ٹاپس، 2 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 13 موبائل فونز سمیت مجموعی طور پر 28 ڈیجیٹل ڈیوائسز اور کال ڈائلنگ ڈیٹا برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ازدواجی زندگی میں تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف الگ قانون سازی کی درخواست خارج
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کینیڈا اور امریکا کے شہریوں کو موبائل اپ گریڈ اور سم آفرز کے نام پر دھوکا دیتے تھے۔ ملزمان مبینہ طور پر راجرز، بیل، ٹیلس اور اے ٹی اینڈ ٹی جیسی ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بن کر کارڈنگ فراڈ میں ملوث تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے کہا ہے کہ سائبر فراڈ کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔











