پیر , 26 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

واٹس ایپ ویب اور کمپیوٹر کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری

49 منٹس پہلے
A A
High alert issued regarding cyberattacks via WhatsApp Web and computers.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ ویب، کمپیوٹر اور ای میل کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں سرکاری حکام اور حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد کے لیے خطرے کی شدت زیادہ قرار دی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور سرکاری حکام اور محکموں کی نقالی کرکے نقصان دہ فائلیں بھیج رہے ہیں، جن کے ذریعے ونڈوز سسٹمز کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ سسٹم متاثر ہونے کی صورت میں ریموٹ کنٹرول حاصل کرنے، پاس ورڈز چرانے اور حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ ویب سیشن ہائی جیک کرکے متاثرہ صارف کے نمبر سے جعل سازی بھی کی جا سکتی ہے۔ کسی جانے پہچانے نمبر سے غیر متوقع پیغام یا فائل موصول ہونا، جبکہ واٹس ایپ کے لنکڈ ڈیوائسز میں کسی نامعلوم ڈیوائس کا ظاہر ہونا، ممکنہ سائبر حملے کی علامات ہو سکتی ہیں۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے حساس معلومات رکھنے والے افسران کو ونڈوز کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ استعمال نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ مشکوک سیشنز فوری ختم کرنے، غیر تصدیق شدہ لنکس اور فائلز نہ کھولنے اور بھیجنے والے کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز، او ٹی پی اور تصدیقی کوڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، واٹس ایپ کی فائلز سرکاری ونڈوز کمپیوٹرز پر منتقل کرنے سے گریز کریں اور ونڈوز، براؤزر سمیت تمام سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر تک کا ریکارڈ پبلک، صدر،وزیراعظم بھی تحائف لینے والوں میں شامل

مزید برآں، دوہری تصدیق اور واٹس ایپ ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر کسی ڈیوائس کے متاثر ہونے کا شبہ ہو تو اسے فوری طور پر نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سے الگ کرنے اور متعلقہ پیغامات و لاگز کو ثبوت کے طور پر محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

موضوعات : CYBERATTACKwatsapp
ShareSend

متعلقہ خبریں

Great news for WhatsApp users they will now be able to send voice stickers as well.
تازہ ترین

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اب آواز والے اسٹیکرز بھی بھیج سکیں گے

21 اکتوبر , 2026
Major cyber attack on cryptocurrency exchange, more than $350 million worth of cryptocurrency stolen
تازہ ترین

کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر بڑا سائبر حملہ، 35 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری

29 ستمبر , 2026
3ماہ میں پاکستان میں 98سائبر حملے رپورٹ
تازہ ترین

3ماہ میں پاکستان میں 98سائبر حملے رپورٹ

11 مارچ , 2026
اگلی خبر
Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

یہ بھی پڑھیں

The mysterious valley of Pakistan where fairies are still asked about the future

پاکستان کی پراسرار وادی جہاں آج بھی پریوں سے پوچھا جاتا ہے مستقبل

26 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar telephones Bahraini Foreign Minister, discusses regional situation

اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

26 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

26 اکتوبر , 2026
UK considers rejoining the European Union

برطانیہ کا یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت پر غور

26 اکتوبر , 2026
Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

26 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔