ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ ایران جنگ بندی،پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی کی اندرونی کہانی

5 مہینے پہلے
A A
The inside story of Pakistan's historic diplomatic success in the US-Iran ceasefire
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان کی جانب سے آج سے دوہفتے پہلے دوست اور برادر ملکوں چین، ترکیہ، مصراور سعودی عرب کی ایماا پرایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنےکی حامی بھرنے کے بعدملک کی اعلیٰ ترین قیادت کی انتھک سفارتی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ ایک طرف دو ہفتوں کے لئے فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ تو ساتھ آبنائے ہرمز کو بھی جہازوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اور اب توقع ہے کہ جمعہ کے روز سے فریقین کے درمیان اسلام آباد میں مزاکرات کا آغاز ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی تاریخی سفارتی کامیابی کی تفصیلات سے پتہ چلتاہے کہ کس طرح ملک کی سول اور عسکری قیادت نے پوری لگن کے ساتھ دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچانے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔


اہمذرائع کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایران کے سول ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو 7اپریل کی شب عملی جامہ پہنانے کے لئے پورے ایران میں 200سے زائد مقامات کو نشان زد کئے جانے کے بعد اس تباہی کو روکنا پاکستانی قیادت کے لیے انتہائی مشکل اور اعصاب شکن تھا۔ جہاں جنگ کے بادل گہرے ہو رہے تھےاور وقت انتہائی کم تھا۔اس نازک موڑ پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک نے بیک وقت امریکا، ایران، چین، روس، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ رابطوں کا جال بچھایا۔جس کے دوران مسلسل رابطوں کا سلسلہ 20گھنٹے سے زیادہ جار ی رہا۔


ذرائع کے مطابق اس تاریخی سفارتی مشنکی تکمیل کے لئے تین مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر کام کا آغاز منگل کی صبح سے ہوا جو رات دس بجے تک جاری رہا۔ اسی دوران شام چھ بجے سے رابطوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا جو رات ساڑھے نو بجے ایران کے دوہفتوں کی جنگ بندی پر ابتدائی اتفاق کے ساتھ مکمل ہوا۔اسکے بعد ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا اور پھر اہم اور فیصلہ کن رابطوں کا سلسلہ رات گیارہ بجے سے شروع ہوا جو بدھ کی صبح ساڑھے 3 بجے تک مسلسل جاری رہا۔ جب امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے سماجی میڈیا اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام رابطوں میں جہاں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پیش پیش تھے اور مختلف ممالک کی قیادت سے بات چیت کر رہے تھے۔ وہیںاس پورے مشن میں وزارتِ خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا اور تمام معاملات کو انتہائی ذمہ داری اور رازداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق اب امریکہ اور ایران کے دمیان مستقل جنگ بندی کے لئے مزاکرات 10اپریل جمعہ کے روز سے اسلام آباد میں شروع ہو رہے ہیں ۔جن میں امریکہ کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی سٹیو وٹ کوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر جبکہ ایران کی جانب سے نائب صدر محمد رضا عارف، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی وفود کے ہمراہ شرکت متوقع ہے۔

موضوعات : #iranamericaceasefirepaksitan
ShareSend

متعلقہ خبریں

US, Denmark sign security agreement on Greenland
تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Iran war to end very soon, Trump claims.
تازہ ترین

ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

17 ستمبر , 2026
Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy
تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar's telephone conversation with Saudi Foreign Minister

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیں

Security forces' operations in Balochistan 11 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

19 ستمبر , 2026
Iranian Foreign Minister's telephone call with Ishaq Dar

ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ

19 ستمبر , 2026
Successful launch of Prime Minister's Fuel Relief Scheme, discount even for those who buy small quantities of petrol

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا کامیاب اجرا، کم مقدار میں پٹرول لینے والوں کے لیے بھی رعایت

19 ستمبر , 2026
If oil exports are blocked, we will not allow oil to be exported from the region either Revolutionary Guards' threat.

تیل کی برآمد روکی گئی تو خطے سے بھی تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے،پاسداران انقلاب کی دھمکی

19 ستمبر , 2026
Najeeb Naqi and Latif Akbar submit papers for election as Azad Kashmir President

صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے نجیب نقی اور لطیف اکبر کے کاغذات جمع

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔