تہران ( پاک ترک نیوز) جنگ بندی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔۔۔ ایران نے پہلی مرتبہ امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔۔۔ پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں امریکی اڈے اور سینٹ کام کے مرکز پر بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان کیا، جبکہ امریکہ نے تمام میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں امریکی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔ امریکی فوج کے مطابق حملے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں تعینات تمام امریکی افواج محفوظ ہیں اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں نیا محاذ کھل گیا،سعودی عرب اور امریکا کے عراق میں حملے
ادھر پاسدارانِ انقلاب نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے تین آئل ٹینکروں کو روک لیا گیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سمندری سلامتی کے ضوابط کے تحت کی گئی۔












