تہران ( پاک ترک نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے مذاکرات میں توجہ مستقل جنگ بندی پر ہے، جوہری مسئلے سے متعلق اس مرحلے پر بات نہیں کی جا رہی۔
قطر کا وفد وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کر رہا ہے، ایران اور امریکا کے اختلافات گہرے ہیں، سفارت کاری میں وقت لگتا ہے، مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔












