منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 21.27 فیصد اضافہ

4 مہینے پہلے
A A
Pakistan's textile exports increase by 21.27 percent
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 21.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی طلب میں بحالی کا اشارہ ہے۔ کئی ماہ کی اتار چڑھاؤ کے بعد یہ ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ حوصلہ افزا اضافہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اکتوبر 2025 سے ٹیکسٹائل برآمدات زیادہ تر منفی رجحان کا شکار رہی تھیں ، ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں برآمدات میں 7.06 فیصد، فروری میں 7.22 فیصد، دسمبر میں 8.56 فیصد، نومبر میں 2.57 فیصد اور اکتوبر میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ جنوری میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات بڑھ کر 1.480 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 1.220 ارب ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات مالیت کے لحاظ سے 15.90 فیصد جبکہ مقدار کے لحاظ سے 23.52 فیصد بڑھیں۔ اسی طرح نٹ ویئر کی برآمدات میں مالیت کے اعتبار سے 24.33 فیصد اور مقدار میں 23.56 فیصد اضافہ ہوا۔ بیڈ ویئر کی برآمدات بھی مالیت میں 21.28 فیصد اور مقدار میں 23.59 فیصد بڑھ گئیں۔
تولیے کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے 5.13 فیصد اور مقدار میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کاٹن کلاتھ کی برآمدات مالیت میں 15.40 فیصد اور مقدار میں 22.03 فیصد بڑھیں۔ اپریل میں دھاگے (یارن) کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 109.06 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔تولیے کے علاوہ دیگر تیار شدہ اشیا کی برآمدات میں 15.24 فیصد اضافہ ہوا، تاہم خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں مالی سال 2026 کے اپریل میں 51.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب مصنوعی فائبر کی درآمدات میں 1.55 فیصد کمی آئی، جبکہ مصنوعی اور آرٹیفیشل سلک یارن کی درآمدات 0.75 فیصد کم ہوئیں۔ خام کپاس کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.33 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کا تیل درآمدی بل اپریل میں 67.63 فیصد بڑھ کر 2.271 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 1.354 ارب ڈالر تھا۔ یہ اضافہ خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مقدار میں اضافے کے باعث ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت میں 96.87 فیصد جبکہ مقدار میں 24.08 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح خام تیل کی درآمدات کی مالیت میں 119.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مقدار میں صرف 1.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی لاگت بڑھی۔

موضوعات : exportsimportstextile
ShareSend

متعلقہ خبریں

New conditions for Ghana's gold exporters
تازہ ترین

گھانا کی سونے کی برآمدکنندگان کیلئے نئی شرائط

5 ستمبر , 2026
Pakistan's IT exports increase by 19.7%, trade surplus of $2.91 billion
تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ، 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس

29 اگست , 2026
The trade deficit rose by 25.17 percent to $3.94 billion in July.
اہم ترین 3

جولائی میں تجارتی خسارہ 25.17فیصد اضافے سے 3ارب 94کروڑ تک پہنچ گیا

6 اگست , 2026
Significant improvement in economic stability, investment and exports in Pakistan
اہم ترین 3

پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری

10 جون , 2026
Pakistani exports likely to increase by about $3.7 billion, IMF says
تازہ ترین

پاکستانی برآمدات میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ،آئی ایم ایف

1 جون , 2026
Mango export start date extended to June 1
تازہ ترین

آم کی برآمدات کے آغاز کی تاریخ بڑھا کر یکم جون کر دی گئی

2 مئی , 2026
اگلی خبر
90 killed in coal mine explosion in China

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

Major General (Retd) Zafar Iqbal appointed DG NEPSA.

میجر جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال ڈی جی نیپسا مقرر

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
New controversy in Pakistan cricket team after defeat in England, mobile phones of 2 players confiscated

انگلینڈ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا تنازع، 2کھلاڑیوں کے موبائل فون ضبط

8 ستمبر , 2026
The government dropped a petrol bomb on the people, petrol became 12 rupees 90 paise more expensive

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

8 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔