ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران ایٹمی پروگرام رول بیک اور ہرمزکھول دے توجنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے۔رپورٹ

2 مہینے پہلے
A A
The ceasefire could be extended if Iran rolls back its nuclear program and opens the Strait of Hormuz Report.
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک (پاک ترک نیوز) اگر واشنگٹن ایرانی ایٹمی پروگرام کو کنٹرول میںلانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی نقل وحرکت معمول پر آ جاتی ہے۔ تو اس صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔

امریکہ سے شائع ہونے والے ایک بین الاقوامی جریدے کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اگر تہران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دیتا ہے تو امریکی انتظامیہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد کی گئی ناکہ بندی اٹھانے پر غور کرسکتی ہے۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں کے دوران اپنے سینئر معاونین کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال امریکہ کی جانب سے تین اہم ایٹمی تنصیبات کو تباہ کیے جانے کے بعد ایران شاید ان کی صدارت کے دوران اپنے ایٹمی پروگرام کو دوبارہ فعال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی صدر نے حالیہ اجلاسوں کے دوران زور دیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ان تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے یا خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی کسی بھی ایرانی کوشش کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نئے امریکی حملوں کی دھمکی طویل مدتی بنیادوں پر ایک مؤثر رکاوٹ بنی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی قومی سیکورٹی کونسل کی تنظیم نو۔جنرل محسن رضائی سیکرٹری مقرر

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی توجہ اب آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی توانائی کی فراہمی کے بہاؤ کو یقینی بنانے پر منتقل ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تہران نے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا تو فوجی آپشن برقرار رہے گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تہران نے تازہ رابطوں میں چھ شرائط عائد کی تھیں اور کہا تھا کہ عالمی سطح پر انتہائی اہم اس سمندری گزرگاہ کو کھولنے سے پہلے امریکہ کو ان کی پابندی کرنا ہوگی۔ تہران نے گزشتہ ہفتے کے روز موقف اپنایا تھا کہ آبنائے اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک واشنگٹن اپنا رویہ درست نہیں کرتا، ایران اور اس کے اتحادیوں (لبنان، فلسطین، یمن اور عراق) کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم نہیں کرتا، ناکہ بندی اور پابندیاں نہیں ہٹاتا، ملک کے گرد و نواح سے امریکی فورسز کو واپس نہیں بلاتا، تاوان ادا نہیں کرتا اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کو بحال نہیں کرتا۔

موضوعات : #irannuclearrolebackStraitofHormuz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran announces permission for nuclear inspectors to re-enter the country and conduct inspections
تازہ ترین

ایران کا جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں داخلے اور معائنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Talks between Iran and Oman on safe maritime traffic in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت پر مذاکرات

26 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament
تازہ ترین

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
Government financial support for Google's revived nuclear power plant
تازہ ترین

گوگل کے بحال ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوحکومت کا مالی سہارا

9 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
New nuclear alliance between Japan, South Korea and the US, a new era of nuclear energy in Asia
تازہ ترین

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کا نیا جوہری اتحاد، ایشیا میں نیوکلیئر توانائی کا نیا دور

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
New twist in the Mir Raza case Evidence found of acid in the stomach.

میر رضا کیس میں نیا موڑ، معدے میں تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے

یہ بھی پڑھیں

The sight of the Bangladeshi captain holding the Pakistani flag has become a focal point of attention on social media.

بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

26 ستمبر , 2026
President Trump shared Prime Minister Shehbaz Sharif's statement, endorsing Pakistan's stance regarding Indian provocation.

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کردیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید

26 ستمبر , 2026
Drug dealer Anmol, alias Pinky, and accomplice Sameer indicted in a narcotics case.

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

26 ستمبر , 2026
Progress on Sustainable Development Goals is slow; strong global cooperation is needed Prime Minister.

پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سست، مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔