ریاض ( پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے اجلاس کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کو گھناؤنا اقدام قرار دیا۔
دونوں جانب سے ایسے حملوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ حملوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کے تحفظ کے لیے بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا بڑا آپریشن، 750 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور سلامتی کے شعبے میں باہمی رابطے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔












