صوابی ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے صوابی کلاؤڈبرسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچادی جبکہ متعدد افراد ریلےمیں بہہ گئے اور کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کہا ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے 12 گھر ڈوب گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، انتظامیہ،ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوچکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نے کہا کہ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیمیں بلالیا گیا ہے، عوام رضاکارانہ طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کےلیے نکلیں۔












