بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

2 مہینے پہلے
A A
Significant increase in salaries and perks of superior court judges.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ کردیا گیا، سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کردی گئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی سفارش پر سمری کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ ججز کی نئی تنخواہوں اور الاؤنسز کا اطلاق 10 دسمبر 2025 سے ہوگا، جبکہ گزشتہ مدت کا مالی فائدہ اور اضافے کے بقایا جات بھی ججز کو ادا کیے جائیں گے۔

منظوری کے بعد جاری ہونے والا حکم نامہ ’’سپریم کورٹ ججز کی تنخواہ حکم نامہ 2026‘‘ کہلائے گا۔

نئے حکم نامے کے تحت چیف جسٹس پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ روپے ماہانہ ہوگی۔

سپریم کورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 11 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی، جس کے نتیجے میں بنیادی تنخواہ میں تقریباً 4 لاکھ روپے ماہانہ اضافہ ہوا ہے۔

ججز کے جوڈیشل الاؤنس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جوڈیشل الاؤنس 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا، یعنی الاؤنس میں تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہوگا۔

سپریم کورٹ ججز کے پنشن پیکج میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پنشن سے متعلق ایک شق میں 70 سال کی عمر کی حد بڑھا کر 75 سال جبکہ دوسری متعلقہ شق میں 85 سال کی حد بڑھا کر 90 سال کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ ججز کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے میڈیکل الاؤنس بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی الگ سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔ نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نئے پیکیج کے تحت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 5 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی، جس سے ماہانہ تنخواہ میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

دو سال سے زائد عرصہ چیف جسٹس رہنے والے ججز کے لیے بھی نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ ریٹائرمنٹ یا اعلیٰ عدالت میں ترقی کی صورت میں انہیں گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے ،تاریخ سامنے آ گئی

اس کے علاوہ ریٹائرڈ ججز کو وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں فیس وصول کرنے کی اجازت بھی دی جاسکے گی۔

موضوعات : #salariesislamabadjudges
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.
تازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
اگلی خبر

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان

29 ستمبر , 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن

29 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
روس میں تربیتی پرواز کے دوران ٹی یو 95 بمبار طیارہ تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران ٹی یو 95 بمبار طیارہ تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک

29 ستمبر , 2026
Preparations to deploy a robot army on the battlefield.

میدان جنگ میں روبوٹ فوج کو لانے کی تیاری

29 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔