جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

متعدد امریکی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

8 مہینے پہلے
A A
متعدد امریکی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکا میں شدید نوعیت کے برفانی طوفان کے باعث 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ہزاروں فضائی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اتوار سے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے اور مشرقی ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔
ہفتے کے روز طوفان سے پہلے ہی 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اتوار کے لیے 9 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع ہے۔ برف باری، ژالہ باری، منجمد بارش اور شدید سرد ہوائیں امریکا کے مشرقی دو تہائی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے طوفان کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے جنوبی کیرولائنا، ورجینیا، ٹینیسی، جارجیا، نارتھ کیرولائنا سمیت 11 ریاستوں میں وفاقی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے عوام سے محفوظ رہنے اور شدید سردی سے بچاؤ کی اپیل کی ہے۔
محکمۂ داخلی سلامتی کے مطابق 17 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں موسمی ایمرجنسی نافذ ہے۔ بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں لوزیانا، مسیسیپی، ٹیکساس، ٹینیسی اور نیو میکسیکو شامل ہیں۔
محکمۂ توانائی نے ٹیکساس میں بجلی کی قلت سے بچنے کے لیے ہنگامی اختیارات جاری کر دیے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
قومی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی امریکا میں برف اور برفانی بارش کے باعث شدید اور بعض علاقوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو خوراک، ایندھن اور ضروری اشیاء ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات : americasnowstorm
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump's historic address at the United Nations
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
Iran warns of retaliatory action against the US.
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

21 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will arrive in the US today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے

21 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
US, Denmark sign security agreement on Greenland
تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
فلپائن میں مسافر فیری حادثے کا شکار، 350 سے زائد افراد سوار، 15 ہلاک، درجنوں لاپتا

فلپائن میں مسافر فیری حادثے کا شکار، 350 سے زائد افراد سوار، 15 ہلاک، درجنوں لاپتا

یہ بھی پڑھیں

Asian Games Three Pakistani squash players reach the quarter-finals.

ایشین گیمز، اسکواش میں پاکستان کے تین کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

24 ستمبر , 2026
Video of national cricketers eating during domestic cricket goes viral; questions raised about fitness.

ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران قومی کرکٹرز کی کھابوں کی ویڈیو وائرل، فٹنس پر سوالات اٹھ گئے

24 ستمبر , 2026
There is no emergency in Balochistan; a few elements seek separation based on identity Sarfraz Bugti

بلوچستان میں ایمرجنسی نہیں، چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی

24 ستمبر , 2026
Security forces operation in North Waziristan; 8 terrorists killed.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

24 ستمبر , 2026
Winning a gold medal at the Asian Games is the goal Sahibzada Farhan.

ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا ہدف ہے، صاحبزادہ فرحان

24 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔