جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

فلپائن میں مسافر فیری حادثے کا شکار، 350 سے زائد افراد سوار، 15 ہلاک، درجنوں لاپتا

8 مہینے پہلے
A A
فلپائن میں مسافر فیری حادثے کا شکار، 350 سے زائد افراد سوار، 15 ہلاک، درجنوں لاپتا
Share on Facebookwhatsapp

منیلا:(پاک ترک نیوز)فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک مسافر فیری کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ درجنوں تاحال لاپتا ہیں۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق اب تک 316 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ پیر کی رات آدھی رات کے بعد پیش آیا، جب مسافر بردار جہاز ایم وی ٹرشا کرسٹن 3 جنوبی فلپائن کے شہر زمبوانگا سے جزیرہ جولو کی جانب روانہ تھا۔
یہ فیری صوبہ باسیلان کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔فلپائن کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جہاز میں ریکارڈ کے مطابق 332 مسافر اور 27 عملے کے افراد سوار تھے۔ جہاز نے پیر کی صبح ایک بج کر پچاس منٹ پر ہنگامی سگنل جاری کیا، جو روانگی کے تقریباً چار گھنٹے بعد تھا۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق فیری اچھی موسمی صورتحال میں باسیلان کے گاؤں بالوک بالوک سے تقریباً ایک ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوبی، جہاں ابتدائی طور پر کئی زندہ بچ جانے والوں کو منتقل کیا گیا۔
سدرن منڈاناؤ ڈسٹرکٹ کے کوسٹ گارڈ کمانڈر رومیل دوا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے، 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائی کے لیے کوسٹ گارڈ کا ایک طیارہ روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نیوی اور ایئر فورس کے وسائل بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔باسیلان کے ایمرجنسی حکام کے مطابق جن زخمیوں کو طبی امداد کی ضرورت تھی انہیں دارالحکومت اسابیلا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک میڈک رونالین پیریز نے بتایا کہ مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث عملے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔باسیلان کے گورنر مجیب حاتمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں زندہ بچ جانے والوں کو بندرگاہ پر اتارا جاتا دیکھا جا سکتا ہے، بعض افراد کمبلوں میں لپٹے ہوئے تھے جبکہ کچھ کو اسٹریچرز پر منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ روانگی سے قبل جہاز کو کلیئر کیا گیا تھا اور اوور لوڈنگ کے شواہد نہیں ملے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں سمندری حادثات عام ہیں، جن کی بڑی وجوہات خراب جہاز، حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کی کمی اور بعض علاقوں میں اوور لوڈنگ ہیں۔ 1987 میں ڈونا پاز فیری حادثہ دنیا کا بدترین سمندری حادثہ قرار دیا جاتا ہے، جس میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

موضوعات : FerryPhilippines
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
ایران کے گرد گھیرا تنگ، امریکی نیوی اور ایئر فورس حرکت میں

ایران کے گرد گھیرا تنگ، امریکی نیوی اور ایئر فورس حرکت میں

یہ بھی پڑھیں

Asian Games Three Pakistani squash players reach the quarter-finals.

ایشین گیمز، اسکواش میں پاکستان کے تین کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

24 ستمبر , 2026
Video of national cricketers eating during domestic cricket goes viral; questions raised about fitness.

ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران قومی کرکٹرز کی کھابوں کی ویڈیو وائرل، فٹنس پر سوالات اٹھ گئے

24 ستمبر , 2026
There is no emergency in Balochistan; a few elements seek separation based on identity Sarfraz Bugti

بلوچستان میں ایمرجنسی نہیں، چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی

24 ستمبر , 2026
Security forces operation in North Waziristan; 8 terrorists killed.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

24 ستمبر , 2026
Winning a gold medal at the Asian Games is the goal Sahibzada Farhan.

ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا ہدف ہے، صاحبزادہ فرحان

24 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔