لاہور (پاک ترک نیوز )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا، لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث میچ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی راولپنڈی منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پی سی بی کے مطابق میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے خدشات سامنے آئے تھے۔












