راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 9رنز بنا لئے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں میں عرفات منہاس، محمد طحہ ،ثاقب خان اور طیب عارف شامل ہیں ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ شائقین کرکٹ ان کی کارکردگی کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں حوثیوں کے دو میزائل لانچنگ پیڈز تباہ
دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن بولرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جو ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔












