لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کااعلان کردیا ۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے ۔دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال ،علی شبیر ،عرفات منہاس ،اذان اویس ،محمد عباس ،محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) ،محمد سلیمان ،محمد طحہ ،محمد طیب عارف، رضا اللہ ،سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا ،سمیر منہاس ،ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑی شامل، تین کی پہلی بار سلیکشن
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9نومبر سے ہوگا ۔یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17نومبر سے شروع ہوگا یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا، جبکہ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف پہلی مرتبہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز سکواڈ کا حصہ تھے۔











