ڈھاکہ (پاک ترک نیوز)بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے پر بھارت کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرلیا، ڈھاکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سزایافتہ شیخ حسینہ کو قانونی طریقہ کار کے تحت بنگلہ دیش واپس کیا جائے۔
بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کو سنائی گئی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے بنگلہ دیش واپس لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا ڈرون شکن نظام جدید روسی ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک بھی پکڑنے کے قابل ہوگیا
بنگلہ دیشی وزیر نے واضح کیا کہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں سیاحت یا خاندانی دورے کے لیے مطلوب نہیں بلکہ انہیں انصاف کا سامنا کرنے اور عدالتی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے واپس لانا چاہتے ہیں۔
ہمایوں کبیر کے مطابق شیخ حسینہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، تاہم اس سے بنگلہ دیش کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔







