ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے،صدر و وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

12 مہینے پہلے
A A
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے،صدر و وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
Share on Facebookwhatsapp

ریاض(پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سعودی شاہی دیوان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ ہیئت کبار العلما، علمی تحقیقات و افتا کی عمومی صدارت اور مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکم دیا ہے کہ ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں بھی عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔
شاہی دیوان نے کہا کہ ان کے انتقال کے ساتھ ہی مملکت اور اسلامی دنیا ایک جلیل القدر عالم دین سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
خادمِ حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ، سعودی عوام اور اسلامی دنیا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یلذ رہے کہ بطور مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب میں مذہبی اختیار کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز تھے، وہ مکہ مکرمہ میں مقیم اسلامی عالم تھے اور سلفی مسلمانوں کی وسیع عالمی تحریک کے نمایاں مذہبی رہنما کے طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبدالّلہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ پاکستان نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کے اہل خانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی، ان کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت، برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دینی و علمی روایت میں مرحوم کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

موضوعات : muftiazamriyadhsaudiarabiasheikhabdulaaziz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar speaks to Saudi Foreign Minister by phone; congratulates him on the election of the new OIC Secretary-General.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

28 اگست , 2026
Saudi Ministry of Hajj begins preliminary meeting to prepare for upcoming Hajj from 75 countries
تازہ ترین

سعودی وزارت حج کے 75ملکوں سےآئندہ حج کی تیاری کے ابتدائی اجلاس شروع

19 اگست , 2026
Saudi Arabia provides major relief to Pakistan, defers repayment of $5 billion loan for three years
تازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر

30 جولائی , 2026
Saudi Arabia New rules for buying and selling falcons implemented
تازہ ترین

سعودی عرب:بازوں کی خرید وفروخت کے لئے نئے قوانین نافذ

30 جولائی , 2026
Abbas Araghchi holds telephone conversations with the foreign ministers of Saudi Arabia and Oman.
تازہ ترین

عباس عراقچی کے سعودی عرب ،عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

28 جولائی , 2026
Pakistan has requested a $6.7 billion concessional oil financing facility from Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان نے سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کی رعایتی آئل فنانسنگ سہولت مانگ لی

16 جولائی , 2026
اگلی خبر
ایشیا کپ سپر فور ، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف لازمی فتح درکار

ایشیا کپ سپر فور ، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف لازمی فتح درکار

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔