بیجنگ ( پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جو ان کے درمیان چین کے شہر بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے ۔
اس حوالےسے روسی ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ روس امریکہ کیخلاف سازش نہیں کر رہا ہے ۔
کریملن کے ایک معاون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ روس چینی اور شمالی کوریا کے رہنما امریکہ کیخلاف سازش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی کے خیال میں بھی نہیں ہے ۔
یہ تبصرے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئے ہیں، جہاں دونوں رہنماؤں نے ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان مضبوط ہوتی ہوئی فوجی شراکت پر گفتگو کی۔
واضح رہےکہ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ "براہ کرم ولادیمیر پوٹن اور کم جونگ اُن کو میرا دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں، کیونکہ آپ امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔”












