نیو یارک ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں اور محصولات میں عارضی نرمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث رسد متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کاروبار کے دوران برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 98 سینٹ، یعنی ایک اعشاریہ 80 فیصد کمی کے بعد 107 ڈالر 88 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ جمعے کو برینٹ خام تیل کی قیمت 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی ایک ڈالر 16 سینٹ، یعنی ایک اعشاریہ 14 فیصد کمی کے بعد 100 ڈالر 25 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے روس پر عائد بعض اہم پابندیوں اور محصولات میں چھوٹ دی۔ اس اقدام سے روسی ایندھن کی برآمدات بڑھنے اور عالمی منڈی میں رسد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ سندھ












