واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے روس مذاکرات کی میز سے دور ہوجائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی روس کی ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنا کر عالمی منڈی کو متاثر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس ایران کی مدد کے لیے بہت کم اقدامات کر رہا ہے۔












