منگل , 20 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کی کشیدگی ختم کرانے کے لیے روس کی تعاون کی پیشکش

1 گھنٹہ پہلے
A A
Russia offers cooperation to help end tensions between Pakistan and Afghanistan.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی۔ روسی سفیر البرٹ پی خورئیف نے کہا ہے کہ ماسکو پاک افغان کشیدگی کا جلد حل اور سرحدی راستوں کی بحالی چاہتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ وسطی ایشیائی ممالک اور روس کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل ترمذی نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان ایک ایسا معاملہ ہے جسے پاکستان اور روس مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیصل ترمذی نے کہا کہ روس طالبان پر زور دیتا ہے کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر داخلہ کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کا عکاس ہے۔پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت یا افغانستان کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے ایک آزاد اور خودمختار شراکت دار کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی علاقائی اور عالمی حیثیت کو اس کے اپنے مفادات، صلاحیتوں اور خارجہ پالیسی کی بنیاد پر سمجھا جانا چاہیے۔

موضوعات : afghanistanpaksitanrussia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Russia and China did not provide significant help regarding the Iran issue, says Donald Trump.
تازہ ترین

ایران کے معاملے پر روس اور چین نے خاطر خواہ مدد نہیں کی، ڈونلڈ ٹرمپ

20 اکتوبر , 2026
The Pak-Afghan peace process could get another chance through Russia.
تازہ ترین

پاک۔افغان امن عمل کو روس کے ذریعے ایک اور موقعہ مل سکتا ہے

19 اکتوبر , 2026
Crude oil prices fall in global market as sanctions on Russia ease
تازہ ترین

روس پر پابندیوں میں نرمی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

19 اکتوبر , 2026
Negotiations to end the Russia-Ukraine war should continue, says Trump.
تازہ ترین

روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، ٹرمپ

19 اکتوبر , 2026
What is happening at Russia's airbases
تازہ ترین

روس کے فضائی اڈوں پر کیا ہو رہا ہے؟

17 اکتوبر , 2026
Pakistan stands shoulder to shoulder with Saudi Arabia to safeguard its sovereignty and security, says the Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وزیراعظم

16 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Iran has no fundamental differences with regional countries and is prepared to resolve issues through dialogue, says Masoud Pezeshkian.

ایران کے علاقائی ممالک سے بنیادی اختلافات نہیں، مسائل مذاکرات سے حل کرنے کو تیار ہیں، مسعود پزشکیان

یہ بھی پڑھیں

Major Wajahat Waheed, martyred in Balochistan, laid to rest in Lahore.

بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید لاہور میں سپردِ خاک

20 اکتوبر , 2026
Sindh Cabinet meeting to be held today; 24-point agenda, including sugar exports, to be considered.

سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، چینی کی برآمد سمیت 24 نکاتی ایجنڈے پر غور

20 اکتوبر , 2026
Industrialist Rehan Ashraf murder case in Faisalabad Number of individuals in custody reaches 6

فیصل آباد میں صنعتکار ریحان اشرف قتل کیس، زیرِ حراست افراد کی تعداد 6 ہوگئی

20 اکتوبر , 2026
Mohsin Naqvi meets his Qatari counterpart; agreement reached to enhance internal security and security partnership.

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، داخلی سلامتی اور سکیورٹی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

20 اکتوبر , 2026
Iran has no fundamental differences with regional countries and is prepared to resolve issues through dialogue, says Masoud Pezeshkian.

ایران کے علاقائی ممالک سے بنیادی اختلافات نہیں، مسائل مذاکرات سے حل کرنے کو تیار ہیں، مسعود پزشکیان

20 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔